جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ سندھ حکومت کا بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پٹرول کی قیمت میں اضافےکی مذمت کرتے ہوئے وفاق ‏سے فوری طور پر قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے ردعمل میں کہا کہ عوام نےبدترین مہنگائی کےباعث قیمتوں میں اضافہ مسترد کر ‏دیا ہے نااہل حکومت ایک طرف معیشت کی مضبوطی کے دعوےکررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دوسری جانب عوام پرمعاشی بوجھ ڈال رہی ہے مہنگائی سےدوچارعوام کا ‏جینا محال ہو گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سلیکٹڈحکومت کوغریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں عوام دشمن حکمران اپنی ‏شاہ خرچیاں اور مراعات کم کرنے پر تیار نہیں پی ٹی آئی حکومت نےکوئی ایک وعدہ وفانہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار آئے روز عوام پرمہنگائی کےبم گرارہےہیں ادارہ ‏شماریات کی رپورٹ نااہلوں کامنہ چڑارہی ہے خداراملکی عوام پررحم اوراپنی پالیسیوں پرنظر ثانی ‏کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں