ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں حکومت سے جواب طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بھاری اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں قانونی طور پر چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے قیمتوں میں اضافے کو غیر آئینی اور عوامی مفاد کے منافی قرار دیا ہے۔

عدالتِ عالیہ میں دائر درخواست میں حکومت کے اس فیصلے کے خلاف درج ذیل قانونی اور معاشی نکات اٹھائے گئے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کسی بھی شفاف فارمولے اور ٹھوس آئینی جواز کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے، جس سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) میں مسلسل اضافہ غیر آئینی ہے۔ قانون کے مطابق لیوی بڑھانے کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے، وفاقی حکومت خود سے یہ فیصلہ نہیں کر سکتی۔

درخواست گزار کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، خوراک، زراعت اور بجلی کے شعبوں میں پہلے سے موجود بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں خطے کے کئی دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔

درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی قانونی حیثیت کا معاملہ پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے، ایسی صورتحال میں قیمتوں میں مزید اضافہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ اضافے کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے اور حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ قیمتوں کے تعین کے لیے ایک واضح اور عوامی نمائندوں (پارلیمنٹ) کی مشاورت سے فارمولا طے کرے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں