جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے آج سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائےخزانہ کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، وزیرخزانہ سے متعلق ٹی وی چینلز پرچلنے والی خبریں درست نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے آگاہ کیا تھا لیکن وزیر خزانہ نے پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافے پر بیان نہیں دیا۔

ادھر وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں کہا ٹی وی پر بیٹھ کر کروڈ آئل کی قیمتوں پر بات کرنا آسان ہے، کروڈ کو ریفائنری کے عمل سے بھی گزارنا ہوتا ہے، یکم مارچ کو ڈیزل کا ریٹ 88 ڈالر فی بیرل اور 6 مارچ کو 149 ڈالر پر پہنچ گیا، جو کارگو 7 لاکھ ڈالر ملتا تھا وہ کارگو اب 70 لاکھ ڈالر کا ملتا ہے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل مارا اور آپ نے پاکستان میں پیٹرول میزائل چلا دیا، اس پر وزیر پٹرولیم نے کہا حکومت کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیٹرولیم ذخائر جو 70 ڈالر میں خریدے گئے تھے وہ اب 120 ڈالر پر حاصل کیے جائیں گے۔

 

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں