اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟ ہوشربا رپورٹ‌

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا 19 کی وبا کے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا، دنیا امیر ترین اور ارب پتی افراد بحرانوں کے باوجود نہیں بلکہ بحرانوں کی وجہ سے ہی خوب کما رہے ہیں۔

کورونا وباء کے دوران بھی دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور عالمی سطح پر غربت اور سماجی عدم مساوات میں مزید اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

ایسے میں برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کی تازہ ترین عدم مساوات رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ عالمی وبا کے بعد ان افراد کی دولت میں 60فیصد سے زیادہ یعنی 8.2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

آکسفیم کی جنوری 2026 کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں معاشی عدم مساوات خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ارب پتیوں کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 2.5 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی غربت بدستور برقرار ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے امیر اور غریب کے درمیان خلیج وسیع تر ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں ارب پتیوں پر ٹیکس بڑھانے اور دولت کے ارتکاز کو روکنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ صنفی و سماجی تفریق کم کی جاسکے۔

صرف گزشتہ سال ہی ارب پتی افراد نے اپنی دولت میں 205 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کیا۔ یہ رقم مجموعی طور پر ان 4 ارب لوگوں کے کل اثاثوں کے برابر ہے، جو غربت میں زندگی گزاررہے ہیں۔

فلاحی تنظیم آکسفیم انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امیتابھ بہر کے مطابق یہ 2.5 ٹریلین ڈالر غربت کو 26 بار ختم کرنے کے لیے کافی ہوسکتے ہیں۔ یہ ارب پتی افراد معاشی بحرانوں کے درمیان فوائد حاصل کرکے خوب کمائی کرلیتے ہیں۔

آکسفیم نے بڑھتی ہوئی اقتصادی عدم مساوات کے ساتھ ساتھ صنفی اور نسلی تفریق پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے تنظیم نے امیر ترین افراد پر "دولت ٹیکس” (ویلتھ ٹیکس) عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دولت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں