تازہ ترین

ٹرینوں‌ کے کرایے میں‌ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایے میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹرینوں کے کرایے میں اضافے پر عملدرآمد 17 جون بروز جمعہ سے ہوگا جبکہ مال گاڑیوں کے کرایے 15 فیصد بڑھائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں کے کرایے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاحال مسافر ٹرینوں کے کرایے نہیں بڑھائے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر

واضح رہے کہ دو ماہ قبل پاکستان ریلویز نے ملتان اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تھل ایکسپریس بحال کی تھی۔

تھل ایکسپریس ملتان سے صبح 8 بجے روانہ ہو کر مظفر گڑھ، بھکر، کندیاں، جنڈ، اٹک سٹی، حسن ابدال اور گولڑہ شریف اسٹاپ کرتی ہوئی رات 10 بجکر 20 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

اسی طرح تھل ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9 بجکر 35 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

یہ ٹرین ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 7 اکانومی کلاس کوچز، ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی۔

Comments

- Advertisement -