اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

پیٹرول مہنگا کرنے کا حکومتی فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف اہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالتِ عالیہ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کو مہنگا کیا گیا ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔

ہائیکورٹ میں دائر کی گئی اس درخواست میں حکومت اور آئل کمپنیوں کے خلاف سنگین سوالات اٹھائے گئے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگا پیٹرول بیچ کر ان کی جیبوں سے اربوں روپے اضافی وصول کر رہی ہے، جس کا بوجھ براہِ راست غریب عوام پر پڑ رہا ہے

عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں قیمتیں زیادہ وصول کرنے کی وجہ سے ملک کی آئل کمپنیاں اس وقت ریکارڈ منافع کما رہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے پیٹرول کی قیمت 310 نہیں،270 روپے ہونی چاہیے، ڈیزل کی قیمت بھی عالمی منڈی کے تناسب سے 293 روپے ہونی چاہیے

درخواست گزار نے استدعا کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کا قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے تناسب سے کم کرنے کا حکم جاری کرے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں