تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی 2 روپے 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کی پیشکش کی ہے، کے الیکٹرک کا سسٹم 720 میگا واٹ سے زائد بجلی نہیں لے سکتا، کے الیکٹرک کو 4500 ٹن فرنس آئل فراہم کیا مزید 500 ٹن کی پیشکش کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدے پر نظرثانی پر غور کیا گیا، عمران خان نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

عمران خان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مسائل حل ہونے تک کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر امین الحق نے ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ موخر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے خوشی ہوئی، وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو 800 میگا واٹ بجلی فراہم کررہی ہے، کے ای کو 280 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔