اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

گندم کی فی ایکڑ پیداوار اور آمدن میں بھرپور اضافے کا بہت آسان طریقہ جانیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جنوری 2026): گندم پاکستان میں کاشت ہونے والی بڑی اجناس میں شامل ہے اس کی فی ایکڑ پیداوار میں بھرپور اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

گندم پاکستان میں کاشت ہونے والی بڑی اجناس میں سے ایک ہے۔ تاہم بیشتر کاشت کار رائج روایتی طریقوں کے باعث موجودہ دور میں اپنے زیر کاشت زمین گندم کی پیداوار نہیں بڑھا پا رہے ہیں۔ ایسے ہی کاشتکاروں کو محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد نے اہم مشورہ دیا ہے۔

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ عدیل احمد نے کاشت کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ فاسفورسی کھاد کا استعمال کریں تو اس سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھر پور اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے ان کی آمدنی میں بھی بڑھے گی۔

ایک جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جن کاشت کاروں نے تاخیر سے گندم کاشت کی ہے اور انہوں نے ابھی تک فاسفورسی کھاد کا استعمال نہیں کیا یا ضرورت سے کم کھاد ڈالی ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر پہلے پانی پر ڈی اے پی ڈال دیں۔

ڈی ڈی زراعت نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ اسے ڈرم میں گھول کر فرٹیلیشن کے طریقے سے استعمال کریں تو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معمولی سی توجہ، کھادوں کا متوازن استعمال، جڑی بوٹیوں پر کنٹرول، پانی کا بر وقت استعمال گندم کی پیداوار کو 50 فیصد بہتر بنانے میں معاون ہو سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں