تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا انکشاف

لاہور: پاکستان نے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت سےمددمانگ لی اور جلد دورےکی اپیل کردی ہے ، مراسلے میں کہاگیا دسمبر2019 کے آخرتک 30ہزارافرادہیپاٹائٹس بی اورسی میں مبتلاپائےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس مریضوں کی تعدادبڑھنے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او ) سے مدد مانگ لی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر سال 2لاکھ 40 ہزار نئے مریض ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہو رہے ہیں، پنجاب میں 60 سے 70 فیصد افراد مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں، ننکانہ صاحب اور شاہ کوٹ کے علاقے زیادہ متاثر ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا دسمبر2019کے آخر تک 10 لاکھ افراد کا چیک اپ کیاگیا، چیک اپ کے دوران 30ہزار افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلاپائےگئے ہیں۔

محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت سے فروری تک دونوں ڈسٹرکٹ کے دورے کی اپیل کردی۔

یاد رہے گذشتہ سال وزیر اعظم نے ہیپاٹائٹس سی کی ٹیسٹنگ اور علاج کے پروگرام کا اعلان کیا تھا ، ظفر مرزا نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام صوبوں کے تعاون سے کام کرے گا، اس پروگرام کے تحت لاکھوں مریضوں کی اسکریننگ میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں، ایڈز اور ہیپاٹائٹس پر قابو پانے کے لیے ٹاسک فورسز بنا دی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -