The news is by your side.

Advertisement

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مئی کیلئےدرآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت21.8317 ڈالر فی یونٹ مقرر کیا گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت23.7873 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت15.6165ڈالرفی یونٹ تھی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت16.9101 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں