پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

راولپنڈی : اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہری اور تاجر حلقوں میں تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ملک بھر میں اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، راولپنڈی میں 24 گھنٹے میں کار، موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی و رہزنی کی 19 وارداتیں رونما ہوچکی ہیں جس کے باعث شہری اور تاجر حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے جڑواں شہر روالپنڈی میں لٹیروں کا راج عروج پر ہے، لٹیرے رات ہی نہیں، دن دہاڑے بھی وارداتیں کر کے آرام سے نکل جاتے ہیں، جرائم کے اعداد و شمار نے روالپنڈی کےشہریوں اور تاجروں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

راولپنڈی میں ڈاکو راج کے باعث آئے دن دکانیں لٹتی ہیں تو کہیں کسی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہو تی ہے، کہیں راہ چلتے شہری موبائل فون سے محروم ہو جاتا ہے، تو کہیں کسی کی گاڑی چِھن جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روالپنڈی میں ایوب پارک کے قریب مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانیہ سے لوٹنے والا شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی استپال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکو زخمی شہری اشتیاق سے 700 پاؤنڈ لوٹ کر فرار ہوئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق 61 سالہ استیاق اپنے بیٹے کے ہمراہ ایئرپورٹ سے جہلم جارہے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں