تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

فیس ماسک کے حوالے سے ناقابل یقین تحقیق

اٹاوا: کینیڈا میں فیس ماسک سے متعلق ہونے والی نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آیا، محققین نے بتایا کہ ماسک کرونا کیسز میں ڈرامائی کمی لاسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی تحقیق سے ثابت ہوا کہ فیس ماسک کا چار دیواری کے اندر استعمال کرونا کیسز کی شرح میں ڈرامائی اور حیران کن حد تک کمی لاسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں خاص مدت کے دوران فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چاردیواری کے اندر چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے ہر ہفتے نئے کیسز کی شرح میں 46 فیصد تک کمی آئی۔

تحقیق کے دوران ڈیٹا پر مشاہدے سے پتا چلا کہ فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیئے جانے کے بعد ابتدائی چند ہفتوں کے دوران ہفتہ وار کیسز کی شرح میں اوسطاً 25 سے 31 فیصد تک کمی آئی۔

کروناوائرس: فیس ماسک سے متعلق حیران کن انکشاف

محققین کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں اگر چاردیواری کے اندر فیس ماسک کے استعمال کو جولائی میں لازمی کردیا جاتا تو اگست کے وسط تک نئے کیسز کی شرح میں 40 فیصد تک کمی لائی جاسکتی تھی۔

ماہرین نے فیس ماسک کے لازمی استعمال سے قبل اور بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد نتائج نکالے اور بتایا کہ فیس ماسک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کا موثر ذریعہ ہیں۔

تحقیق میں شامل سائنس دانوں نے اپنے طریقہ کار سے ماسک کے حفاظتی اثرات کا تجزیہ کیا، جس میں دریافت ہوا کہ اس احتیاطی تدبیر سے کووڈ 19 کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ تحقیق فی الحال کسی جریدے میں شایع نہیں ہوئی یہ محققین کا ازخود دعویٰ ہے۔

Comments

- Advertisement -