پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

بھارت میں غیرمعیاری کھانا کھانے سے آسٹریلوی کرکٹرز کی طبیعت بگڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں غیر معیاری کھانا کھانے سے آسٹریلوی کرکٹرز کی طبیعت بگڑ گئی۔

پیرا ایتھلیٹکس کے بعد کرکٹ میں بھی بھارت کے ناقص انتظامات کا پول کھل گیا، بھارتی دورے پر موجود آسٹریلیا اے ٹیم کے چار کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، فاسٹ بولر ہینری کو اسپتال لے جانا پڑا۔

ہینری اسپتال میں دو روز تک زیر علاج رہے۔

فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کی ہوٹل میں طبیعت بگڑی تو ان کو اسپتال لے جانا پڑا۔ جبکہ آسٹریلیا اے کے مزید 3  کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی تھی۔

اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ہوٹل کے کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی وجہ مسترد کر دی۔

راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ اگر کھانا خراب ہوتا تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی بیمار پڑتے۔

واضح رہے کہ شریاس ائیر کی قیادت میں بھارت اے نے اتوار کو کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا اے کو 2  وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں