رانچی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے ارمان خاک میں ملا دیے، اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ رانچی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، میچ شروع ہونے سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی میدان میں آئے اور انہوں نے ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوجی کیپس دیں، انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل یہی ٹوپی لگا کر پریکٹس کی اور پھر میچ کھیلا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس اقدام کا مقصد مودی کے جنگی جنون کو پروان چڑھانا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا جس پر شائقین کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کا جنگی جنون، فواد چوہدری نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا
یاد رہے کہ سن 2015 میں انگلینڈ کے کھلاڑی معین اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ہاتھ میں ایک بینڈ پہنا تھا جس پر آئی سی سی نے نوٹس لیا تھا، جس کے بعد ان پر ایک میچ کھیلنے اور اُس میچ میں حصہ نہ لینے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
قدرت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا کیونکہ بھارتی ٹیم کا غرور اُسی کے ہوم گراؤنڈ پر خاک میں مل گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔
کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 113 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فنچ نے بھی 3 چھکو اور 10 چوکوں کی مدد سے 99 گیندوں پر 93 رنز اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
مکمل اسکور بورڈ دیکھنے کے لیے کلک کا لفظ دبائیں
آسٹریلیا کو اوپننگ بہت اچھی ملی اور اُن کا پہلا کھلاڑی 193 کے مجموعی اسکور پر 32ویں اوور میں آؤٹ ہوا بعد ازاں عثمان خواجہ 239 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، کینگروز کی تیسری وکٹ 258، چوتھی ، پانچویں 263 پر گری۔
ہدف کے تعاقب میں خوش فہمی کا شکار بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 11 کے مجموعی اسکور پر پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بعد ازاں 15 پر دوسرا، 27 پر تیسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ہیلمٹ پہن کر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی مگر جیسے ہی انہوں نے آرمی کیپ لگائی انہیں زمپا نے کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 123 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کیومنز، رچرڈسن اور زمپا نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارتی کپتان کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، کینگروز نے میزبان ٹیم کو 32 رنز سے شکست دی۔ عثمان خواجہ کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
عثمان خواجہ کی بیٹنگ کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا اور اُن کے نام کے ساتھ میجر عثمان خواجہ لگا کر طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ ٹویٹس کیے۔
How beautiful surgical strike and never wear army cap in front of a Pakistani..!!😎@BCCI LOST LIKE THEIR ARMY 😂#MajorUsmanKhawaja 💪#INDvsAUS pic.twitter.com/mr5jR9OyHJ
— Ibrahim Ahmed Saeed (@CricketFever105) March 8, 2019
آج بھارتی کرکٹ کی نہیں بلکہ بھارتی ٹوپی اور فوج کی شکست ہوئی ہے😋#MajorUsmanKhawaja 😍😎
— MK (@Saein_Log) March 8, 2019
Presenting you now Major Usman Khawaja who recently did Surgical strike against 11 Indians wearing their Army cap inside Ranchi Stadium in India 🔥❤
A true Pakistani 😍😍😍#legend 😎 #MajorUsmanKhawaja #INDvAUS pic.twitter.com/xVdiBoaWpM
— Hamza Aziz (@HamzaAziz78690) March 8, 2019
say thanks to #MajorUsmanKhawaja pic.twitter.com/Ga2GCZB76q
— Umair Ali (@UmairAl92971214) March 8, 2019
Another Surprise For You INDIA, #INDvAUS #MajorUsmanKhawaja 🇵🇰 pic.twitter.com/jSNYpl25oX
— Adeel Abbas (@AdeelAbbas0) March 8, 2019
Sqn ldr #Hassan destroyed of #IAF#MajorUsmanKhawaja destroyed @imVkohli
Dear Kohli dont mess with Abu je 🇵🇰 pic.twitter.com/JRFRhnynzs
— Tania Tanee (@Pakistan_IK) March 8, 2019
میدان جنگ اور کرکٹ گراونڈ دونوں میں حال ایک جیسا!!!!#MajorUsmanKhawaja pic.twitter.com/HBVlz8V6Mn
— Ali Raza Khan (@alikhan1983) March 8, 2019
A perfect tribute by Indian cricket team to their army by losing the match !! 😂#ThankYou #MajorUsmanKhawaja#INDvAUS pic.twitter.com/XBVF2udlYY
— Syed Omair Javed (@Omairjaved02) March 8, 2019