تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ تاریخی فتح کی جانب گامزن

ایجبسٹن: جونی بیرسٹو اور جو روٹ کے عمدہ شراکت داری نے انگلینڈ کو تاریخی فتح کی جانب گامزن کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے تین وکٹ پر دو سو انسٹھ رنز بنالئے، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے صرف ایک سو انیس رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

چوتھی وکٹ پر جونی بیرسٹو اور جو روٹ کی 150 رنز کی شراکت داری کے باعث انگلینڈ ایجبسٹن ٹیسٹ میں واپس آیا، بیرسٹو آٹھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 72 اور روٹ نو چوکے کی مدد سے 76 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر پال کولنگ ووڈ کی ننھی بیٹی کے ہاتھوں جوروٹ ‘ کلین بولڈ’، ویڈیو وائرل

ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارت اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، چیتشور پجارا اور رشبھ پنت نے نصف سینچریاں اسکور کیں، ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے چار، اسٹیورٹ براڈ اور میتھیو پوٹس نے دو ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

اگر انگلینڈ 378 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب سے بڑی فتح ہوگی، اس سے قبل دو ہزار انیس میں انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں 359 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -