بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے 18 جنوری کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 18 جنوری کو ہولکر کرکٹ سٹیڈیم، اندور کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

بھارت نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے زیر کیا تھا تاہم کیوی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کو نہ صرف 7 وکٹوں سے ہرایا بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے علاوہ 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان 18 جنوری کو ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم، اندور میں ہوگا، بھارتی ٹیم کی قیادت شبمن گل کر یں گے جبکہ کیوی ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔

بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا ڈائریکٹر کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ، وجہ سامنے آگئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد ناگپور جائے گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21جنوری کو کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں