احمد آباد(6 مارچ 2026): انٹرنیشنل کرکٹ کوسنل (آئی سی سی ٹی) 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل معرکے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔
اتوار کے روز نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے اس بڑے ٹکرائے سے قبل عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار رکی مارٹن اختتامی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
کرکٹ کی اس سب سے بڑی رات کو مزید یادگار بنانے کے لیے موسیقی اور کھیل کا سنگم دیکھنے کو ملے گا۔ ‘کنگ آف لاطینی پاپ’ کہلائے جانے والے رکی مارٹن 1998 کے بعد پہلی بار بھارت میں پرفارم کریں گے۔
🎤 The #T20WorldCup party just got bigger!
We are thrilled to announce Global Icon and Superstar Ricky Martin as the headliner for the Closing Ceremony before the Final at the ICC Men’s T20 World Cup 2026.
This is one celebration you don’t want to miss! 🎶🏏✨#FeelTheThrill… pic.twitter.com/Wi18cfGuFb
— ICC (@ICC) March 6, 2026
رکی مارٹن 1990 کی دہائی کے آخر میں منظر عام پر آئے اور اپنی منفرد موسیقی کی بدولت 7 بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں 7 رنز کی سنسنی خیز فتح کے بعد فائنل میں پہنچی ہے۔
ٹیم انڈیا کی کوشش ہوگی کہ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل کی تلخ یادوں کو اسی میدان پر دفن کرے جہاں آسٹریلیا نے انہیں شکست دی تھی۔ بھارت کے پاس اس بار ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا سنہری موقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


