تازہ ترین

(ویڈیو): کین ولیمسن نے سیریز سے قبل ہی ٹرافی ’جیت‘ لی

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھارت کے خلاف سیریز سے قبل ہی ٹرافی ’جیت‘ لی۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 نومبر جمعہ سے ہو گا جب کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز 25 نومبر سے کھیلی جائے گی۔

سیریز کے لیے بنائی گئی ٹرافی کی آج رونمائی کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب کین ولیمسن نے بھارتی کپتان کے سامنے گرتی ٹرافی کو تھام لیا۔

ٹرافی کی رونمائی کے لیے دونوں کپتان یادگاری تصاویر بنوا رہے تھے کہ اس دوران تیز ہوا چلنے سے اسٹینڈ لڑکھڑایا اور ٹرافی گرنے ہی والی تھی کہ کین ولیمسن سے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے ٹرافی تھام لی۔

نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو باہر کر دیا

کیوی کپتان نے ٹرافی لے کر ایک قدم دور گئے اور یہ پیغام دیا کہ یہ ہم نے جیت لی۔ دونوں کپتان مسکراتے رہے تھے اور پھر خوشگوار انداز میں فوٹو شوٹ کروایا۔

Comments

- Advertisement -