کولمبو: ٹی 20 ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ، پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ کے دوران کولمبو کے پریمی داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، تاہم موسمیاتی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ میچ بارش کی نظر ہوسکتا ہے۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے منتظر شائقین اس وقت کولمبو کے غیر متوقع برساتی موسم کی وجہ سے دعا کررہے ہیں کہ بارش نہ ہو۔
شاہین بولنگ کے دوران ضدی نہیں بن سکتے انھیں پلان بی پر جانا ہوگا، سہیل تنویر
واضح رہے کہ گوگل ویدر کا کہنا ہے کہ کولمبو میں جمعے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو بدھ تک جاری رہے گا اور 15 فروری یعنی اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل پاکستان کا وارم اپ میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


