حیدرآباد: ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں 24 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شے ہوپ نے 102 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگکھیلی۔ شرفین ردرفورڈ 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شمرون ہیٹمائر 33، روومن پاول 24 اور جیول اینڈریو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.3 اوورز میں 223 رنز بنا کر چلتی بنی۔
بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تِلک ورما 43، نتیش کمار ریڈی 41، ابھیشک شرما 29، کپتان شریاس ایر 16، ایشان کشن 6، ارشدیپ سنگھ 5 (ریٹائرڈ ہرٹ)، اکشر پٹیل 3، نمن دھیر 0 اور پرنس یادو 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، کم از کم قیمت کتنی؟
ویسٹ انڈیز کے کِیمو پال نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گُداکیش موتی نے 2 جبکہ شیمر اسپرنگر اور روماریو شیفرڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔


