تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ملک بھرمیں یومِ آزادی کی تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد: ملک بھر میں 69 واں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منایا جارہاہے مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدرِمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اہم ملکی شخصیات شریک ہیں۔

صدر ممنون حسین نے پرچم کشائی کرکے تقریب ک باضابطہ آغاز کیا۔

صدرِمملکت اور وزیراعظم کے پیغامات


صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف نے ملک کے 69 ویں یوم آزادی پر قوم دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدرمملکت نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’آج کا دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے‘‘۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے زیادہ تر مسائل کاسبب تعلیم کے میدان میں پیچھے ہونا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’آزادی کی نعمت کے تحفظ کیلئےمعاشرے میں باہمی تعاون اورخیرسگالی کوفروغ دیناہوگا اور متحد ہوکرحصول پاکستان کےمقاصد حاصل کرنے ہوں گے‘‘۔

ان کاکہناتھاکہ ’’آج خوداحتسابی کادن ہے ہمیں سوچناہوگاکہ ہم دوسری قوموں سے پیچھے کیوں ہیں‘‘۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ ’’ہمیں ان عظیم شہیدوں کو یادرکھنا چاہیے جنہوں نےآزادی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا‘‘۔

گارڈز کی تبدیلی


کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی۔ مزارِقائدپر48کیڈٹس اور48سیلرزگارڈزنے فرائض سنھبال لئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور نیول اکیڈمی فواد امین بیگ نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

دوسری جانب لاہور میں بھی مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی میجرجنرل طارق امان تھے۔ مزار اقبال پربلوچ رجمنٹ کی جگہ رینجرزکے چاک وچوبنددستے نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

یوم آزادی کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی اور مساجد میں سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مساجد میں نمازفجرکےبعد ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

پی ایف اکیڈمی رسالپورمیں پاک فضائیہ کی تاریخی آزادی پریڈ کی رنگارنگ تقریب ہوئی،اس موقع پرایئروائس مارشل عاصم ظہیر نےکہاکہ ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی عوام جشن آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں، میر علی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس کو دیکھنے کے لئے کیا بچے کیا بڑے سب امڈ آئے، واضح رہے کہ میر علی میں آج 10 سال بعد جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کوئٹہ میں ملی نمغوں، پاکستان کی ثقافتی رنگوں اور آتش بازی کے دلکش مظاہرے کے ساتھ یوم آزادی کا شاندار طریقے استقبال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کی مبارک باد


پاکستان میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارک باد دی۔


#AzadiMubarak


Comments

- Advertisement -