جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کراچی کے مشہورشاپنگ مال میں جشن آزادی فیسٹیول اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ساحلِ سمندر پر واقع معروف تجارتی مرکز’ڈالمن مال‘چار روزہ جشنِ آزادی فیسٹیول سجایا گیا جہاں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالمن مال کراچی میں 4 روزہ جشن آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا جو کہ 13 اگست سے 16 اگست تک جاری رہا۔

dolmen

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مختلف رنگا رنگ پروگرام تشکیل دئیے گئے۔ مرکزی تقریب 14 اگست کو رات 12 بجے منعقد ہوئی جس میں مارچنگ بینڈ کی پریڈ، مشہور گلوکارعلی عظمت کی دلکش آواز میں قومی ترانہ اورپرچم کشائی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ali azmat

جشنِ آزادی کی رات منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت اور عوام کے ہمراہ جانے پہچانے چہرے بھی فیسٹیول میں نظر آئے جن میں اسپیشل اولمپک میں تمغے حاصل کرنے والے خصوصی بچے، معروف کرکٹر یونس خان، اداکار احمد علی بٹ، عروہ حسین اور محسن عباس رضوی شامل ہیں۔

yonus khan

ڈالمن مال کی انتظامیہ جلد ہی شہر کو سرسبز وشاداب کرنے کے لئے شجر کاری کی آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنے والی ہے جس میں آنے والی نسلوں کے لئے درختوں کی ضرورت پر عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں