تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

یومِ آزادی، کراچی والوں نے کتنے ارب روپے کی خریداری کی؟

کراچی: تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے بتایا ہے کہ شہر قائد کے باسیوں نے 73ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے 25 ارب روپے کی ریکارڈ خریداری کی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی تاجر اتحاد کے صدر کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پرپاکستانیوں نے جذبہ حب الوطنی کی انوکھی مثال قائم کردی کیونکہ کرونا سے متاثرہ معیشت عوام کے دلوں سے ملک کی محبت کا جوش کم نہ کرسکی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے شہریوں نے ملک کے 73ویں یومِ آزادی پر 25 ارب روپے کی خریداری کا ریکارڈ قائم کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’شہریوں نے جھنڈے، ٹی شرٹس، بیجز، کیپس، غبارے، چوڑیاں، ماسک، جھنڈیاں، خصوصی جیولری اور باجے خریدے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے سبز ریڈی میڈ گارمنٹس، دوپٹے، ملّی نغموں کی سی ڈیز، آتشبازی کا سامان، فیس پینٹنگ کی بھی خریداری کی گئی‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ رواں سال عوام نے ماضی کے مقابلے میں جشنِ آزادی پر روایتی جوش و خروش اور ولولے کا مظاہرہ کیا۔

عتیق میر نے یہ بھی بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر تاریخ میں پہلی بار صرف ایک ماہ میں تین لاکھ موٹرسائیکلیں ریکارڈ فروخت ہوئیں۔

یاد رہے کہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف بڑھتے بھارتی مظالم سے پاکستانی عوام میں وطن کی محبت کا جوش و خروش کئی گنا بڑھ گیا تھا، تاجروں اور عوام نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے مودی حکومت سے اپنی نفرت کا اظہار بھی کیا تھا۔

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں قومی پرچموں، برقی قمقموں، رنگین جھالروں اور جھنڈیاں لگائی گئی تھیں جبکہ  شاہراہوں پر قومی اور ملیّ نغموں کی گونج سنائی دے رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -