تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت : 2دلت لڑکیوں کے قتل کا معمہ حل، گرفتار ملزمان کا اہم انکشاف

اناؤ : بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو دلت لڑکیوں کی ہلاکت اور ایک لڑکی کے بے ہوش ہونے کے واقعے میں بڑی پیش ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اناؤ پولیس نے دہرے قتل کی گتھی سلجھالی، اس حوالے سے لکھنو کی آئی جی لکشمی سنگھ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مرکزی ملزم ونے عرف لمبو نام کے شخص اور اس کے ساتھی (نابالغ) ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوران تفتیش ملزم ونے عرف لمبو نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے لاک ڈاؤن کے وقت  ایک لڑکی کے ساتھ اس کی دوستی ہوگئی تھی لیکن اس لڑکی نے فون نمبر دینے سے انکار کرتے ہوئے اس کی محبت کو ٹھکرا دیا۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم ونے عرف لمبو کو اس بات کا بہت رنج تھا۔ اس نے زراعت میں استعمال ہونے والی جراثیم کش دوا کو پانی کی بوتل میں ملا کر رکھا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ونے نے بتایا کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتا تھا وہ اسپتال میں داخل ہے۔ اس نے واقعہ والے دن دیگر مرنے والی دونوں لڑکیوں سے نمکو بھی منگوائی تھی۔

موقع ملنے پر ونے نے وہ زہریلا پانی اس لڑکی کو دیا لیکن باقی لڑکیوں نے بھی یہ پانی پی لیا اور بےہوش ہوگئیں، تھوڑی دیر کے بعد لڑکیوں کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا۔

یہ منظر دیکھ کر دونوں ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے بعد ازاں زہر پینے کی وجہ سے دو لڑکیوں نے دم توڑ دیا اور ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں : بھارت میں کھیت سے ملنے والی دو لڑکیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم

پولیس نے بتایا کہ فرانزک ٹیم کو جائے وقوعہ سے جراثیم کش دوا کی بوتل، پانی کی بوتل، نمکین کے خالی پیکٹ اور سگریٹ کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔

بھارت : تین دلت لڑکیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا، دیکھنے والے رو پڑے

واضح رہے کہ دو روز قبل ایک ہی خاندان کی 14، 15 اور16 سال کی دلت ذات کی تین لڑکیاں سہ پہر تین بجے جانوروں کے لئے چارا لینے گھر سے نکلی تھیں۔

بعد ازں تینوں لڑکیاں ایک کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں بعد ازاں دو لڑکیوں نے اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڈ دیا تھا۔ تینوں دلت لڑکیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Comments

- Advertisement -