تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت، چینل تبدیل نہ کرنے پر پڑوسی نے بچی کو قتل کردیا

نئی دہلی: بھارت میں چینل تبدیل نہ کرنے پر پڑوسی نے 7 سالہ بچی کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تیسری جماعت کی 7 سالہ لڑکی ٹی وی دیکھنے کے لیے پڑوسی کے گھر گئی تھی، پڑوسی نے بچی کو چینل تبدیل کرنے کا کہا اس نے انکار کیا تو طیش میں آکر پڑوسی سے بچی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ اکیلی رہتی تھی اور اس کی ماہ گھروں میں ملازمت کرکے گزر بسر کرتی ہے، بچی غربت کی وجہ سے گھر میں ٹی وی نہ ہونے سبب پڑوسی کے گھر گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چینل تبدیل کرنے کی فرمائش پوری نہ ہونے پر مالک مکان نے پہلے بچی کا گلا دبایا اور اس کا سر ایک ڈبے پر دے مارا پھر ملزم نے بچی کو پلاسٹک کے ڈرم میں بند کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی تقریباً ایک گھنٹے تک ڈرم میں بند رہی اور دم گھٹنے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی، ملزم نے ایک دوست کی مدد سے لاش کو اپنے گھر سے دو کلو میٹر دور واقع نہر کے قریب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے ایک عینی شاہد نے بچی کی لاش کو دیکھ کر اطلاع دی، بچی کے قتل میں ملوث ملزم اور  لاش پھینکنے میں مدد کرنے والے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -