بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی مسلم دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن ایک ڈاکٹر نے تو ایک مسلمان کا خون ہندو مریض کو چڑھانے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نفرت انگیز واقعہ مدھیہ پردیش کے پنا شہر کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں ایک غریب ہندو عورت جس کو فوری خون کی ضرورت تھی لیکن وہاں ڈاکٹر نے اسے مسلمان مرد کا خون چڑھانے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق پون سونکر نامی ایک شخص اپنی ماں کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے مریضہ کی تشویشناک حالت کے پیش نظر بیٹے کو فوری خون کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔
- Advertisement -
سونکر نے جب اپنی ماں کو خون عطیہ کرنے کے لیے اپنے مسلمان دوست کو فون کر کے اسپتال بلایا تو وہاں موجود ڈاکٹر نے مذکورہ ہندو مریضہ کو مسلمان کا خون چڑھانے سے انکار کرتے ہوئے اسے واپس بھیج دیا۔