تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایل او سی کی خلاف ورزی: پاکستان کا احتجاج، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنڑول پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کوٹلی، آزاد کشمیر اور نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 13 سالہ زین شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کوٹلی،آزادکشمیر، نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، 13سالہ زین شہید، 3 زخمی

واقعے کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کےخلاف شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج 400 سے زائد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ آج نکیال سیکٹر کے گاؤں میں بھارتی فائرنگ سے 13 سالہ محمد زین شہید ہو گیا۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید

خیال رہے کہ زرواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ سال 2017 میں بھارت نے 1137 بار سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری شہید جبکہ 159 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -