تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بھارت میں‌ ایک بار پھر مسلم خواتین کی توہین

کلب ہاؤس چیٹ ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر دہلی خواتین کمیشن نے پولیس سے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہندو انتہا پسندی بڑھتی جارہی ہے جس کا نشانہ بالخصوص مسلمان اور مسلم خواتین ہیں مگر مودی کی سرپرستی اور مجرمانہ خاموشی نے انتہاپسندوں کے حوصلے بڑھا دیے ہیں جس سے سیکولر بھارت کا تصور دفن ہوچکا ہے۔

ہندو انتہا پسندی کی حالیہ مثال بھارت میں سوشل میڈیا پر کلب ہاؤس چیٹ ایپ ہے جس پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا کلمات اور ہرزہ سرائی جاری ہے جس پر حسب معمول حکمرانوں اور حقوق نسواں کے نام نہاد ہندو علمبرداروں کی زبانوں پر تالے پڑے ہیں لیکن دہلی خواتین کمیشن نے ان چیٹ پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

دہلی خواتین کمیشن نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کلب ہاؤس چیٹ ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

خواتین کمیشن کی جانب سے اس معاملے کا ازخود نوٹس لینے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس کے سائبر سیل سے کہا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے جنہوں نے ‘‘مسلم خواتین، ہندو لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں’’ کے موضوع پر قابل اعتراض بحث میں حصہ لیا تھا۔

جاری بیان کے مطابق کمیشن کے پینل نے چیٹ پر ازخوڈ نوٹس لیا جس میں شرکا کو مسلم خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے صاف طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، کمیشن نے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرکے 5 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے چیٹ پر افسوس وحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے ٹوئٹر پر ٹیگ کرکے کلب ہاؤس ایپ پر ہونے والی نازیبا آڈیو بات چیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا جس میں مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے انکے خلاف نفرت انگیز اور قابل اعتراض تبصرے کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ملک میں اس طرح کے لگاتار واقعات رونما ہورہے ہیں جس کی روک تھام کے لیے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ضروری ہوگیا ہے، اسی لیے میں نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے اس معاملے کی فوری ایف آئی آر درج اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -