بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے آمادہ -
The news is by your side.

Advertisement

بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے آمادہ

اسلام آباد:کشمیری عوام کی جدوجہد رنگ لے آئی، بھارت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مذاکرات کی دعوت پرآمادگی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے گذشتہ روز اپنے بھارتی ہم منصب کو خط تحریر کیاتھا جس میں بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کرکے بھارتی سیکرٹری داخلہ کے نام خط ان کے حوالے کیا تھا جس کا آج جواب آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے ایجنڈے پر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے اور اگر ایجنڈے پر دونوں ممالک میں اتفاق ہوگیا تو مسئلہ کشمیر پر آئندہ ہفتے مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ وادی جموں کشمیر میں بھارت نے 40 روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں 80 بے گناہ افراد شہید جبکہ سینکڑوں  کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

بھارتی فوج کی بربریت ‘برہان الدین وانی شہید*

کشمیر میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں*

مقبوضہ وادی میں جواں سال حریت مجاہد برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد ہونے والے احتجاج کو دبانے کی کوششوں سے ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔

بھارت نے کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال کیا جسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے ، اس ساری صورتحال پر پاکستان نے کشمیریوں کا موقف ساری دنیا کے سامنے رکھا جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں