جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

بھارت میں بھی برقی سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی:بھارت نے الیکٹرونک سگریٹ کی تیاری، درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کابینہ کی جانب سے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی منظوری دی گئی جس میں ای سگریٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ نوجوانوں کی صحت پر اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہونا ہے۔

بھارت میں تمباکو نوشی کرنے والے بالغ افراد کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے اور اسی وجہ سے وہ ای سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

ویپنگ یا ای سگریٹ عام طور پر نکوٹین، پانی، فلیورز اور سولوینٹس کا مکسچر ہوتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار متبادل ہے مگر صحت پر اس کے اثرات مکمل طور پر ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔

بھارت میں ای سگریٹ پر پابندی کی خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا دی جاسکے گی تاہم روایتی تمباکو کی مصنوعات پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارام کے مطابق ای سگریٹ کی تیاری، درآمد، برآمد، فروخت، ڈسٹری بیوشن اور اشتہارات پر پابندی ہوگی۔

اس سے قبل امریکا میں 2 ریاستوں میں بھی فلیور ای سگریٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی جاچکی ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بچوں کو زیادہ کشش کرتا ہے اور ان میں نکوٹین کے استعمال کا خطرہ بڑھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پابندی کی وجہ حالیہ مہینوں میں امریکا بھر میں ای سگریٹ کے عادی افراد میں پھیپھڑوں کے ایک مرض کا ابھر کر سامنے آنا ہے اور اس کے نتیجے میں 7 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں