منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

بھارت پھلوں سے بھی خوف کھانے لگا، مودی سرکار کا مذاق

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے چین سے تعلق رکھنے والے پھل ‘ڈریگن فروٹ’ کا نام اپنے ملک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حکمت عملی پر اپوزیشن نے بھی مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی جانب سے ابتدائی طور پر صرف بھارتی ریاست گجرات میں ڈریگن فروٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس پر ملکی اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے اہم مسئلے سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیا۔

حکمران جماعت نے اس فیصلے کو غیرسیاسی کہا ہے لیکن حالیہ چند ماہ کے دوران بھارت کے مختلف مقامات اور اہم شاہراہیں جو مسلمانوں کے نام سے منسوب تھیں انہیں تبدیل کیا گیا ہے۔

گجرات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست ہے جہاں بڑی مقدار میں ڈریگن فورٹ کی کاشت ہوتی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ پھل کنول پھول کی طرح دکھتا ہے اسی لیے اب ریاست میں سے اس پھل کو ‘کمالم’ کہا جائے گا۔ خیال رہے کہ کنول کا پھول حکمران بھارتيہ جنتا پارٹی کا نشان بھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں