اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

افغان اور بھارتی انٹیلی جنس کی پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  بھارت افغانستان کالعدم تنظیموں کی مددسے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں لگ گئے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی نے سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی راء اور افغان ایجنسی نے سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے اور پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس میں کراچی ،کوئٹہ اور پشاور میں حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے، جس کیلئے افغانستان میں موجود کالعدم جماعتوں کی مدد حاصل کرلی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملوں کیلئے جماعت احرار، لشکرجھنگوی العالمی اوربلوچ علیحدگی پسندوں سے مدد لی گئی ہے جبکہ این ڈی ایس نے قندھار،خوست میں مقیم پاکستانی عسکریت پسندوں کو ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم لشکرجھنگوی العالمی کی قندھارمیں محفوظ پناہ گاہیں ہیں، خود کش بمباروں کو فنڈز، گاڑیاں ،اسلحہ گولہ بارود فراہم کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر اور مہمند ایجنسی کی منصوبہ بندی ’را‘ہیڈ کوارٹردہلی میں کی گئی تھی۔

تاہم دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی فورسز حرکت میں آگئیں، افغانستان سےبھیجے جانے والے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں