تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

27 فروری کو بھارت اور اسرائیل پاکستان پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،حکومتی ذرائع

اسلام آباد : حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا پاکستان پرحملےکی تیاریوں میں بھارت کیساتھ اسرائیل کی سازش بھی شامل تھی، بھارت نے راجستھان کے  جانب سے حملے کا منصوبہ بنایاتھا، جس کے بعد  پاکستان نےواضح پیغام دیا تھا حملہ کیاگیا تو منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو بھارت اور اسرائیل پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تیاری کاعلم ہوگیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بتادیا تھا حملہ کیا توبھرپورجواب دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تھی، جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں بھارت کیساتھ اسرائیل اورایک اور ملک بھی شامل تھا۔

پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں بھارت کیساتھ اسرائیل اورایک اور ملک بھی شامل تھا

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے راجستھان کے جانب سے حملے کا منصوبہ بنایاتھا، اطلاعات کے بعد پاکستان نے بھارتی منصوبہ بندی سے متعلق بھارت کوآگاہ کیاتھا اور حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے کے بعد ایئراسپیس بند کردی تھی اور پاکستان کی جانب سےطیارےگرانےکےبعدواضح پیغام دیاگیا کہ حملہ ہوا تو منہ توڑجواب دیاجائےگا۔

ذرائع نے بتایا اسرائیل کی کوشش ہے پاکستان براہ راست ان سےبات کرے، اسرائیل کی کوشش ہےپاکستان کےایٹمی اثاثوں کونقصان پہنچایاجائے، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی صورت میں بات نہیں کی جاسکتی۔

اسرائیل کی کوشش ہےپاکستان کےایٹمی اثاثوں کونقصان پہنچایاجائے

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا بالاکوٹ میں بھارتی دراندازی کے بعد پاکستان نےصبروتحمل کامظاہرہ کیا، اگلے روز دوبارہ دراندازی کی صورت میں واضح جواب دیاگیا جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کےاقدام کوعالمی سطح پر سراہا گیا۔

ذرائع نے بتایا پاکستان مختلف تنظیموں کو غیر مسلح کرکے قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے ، بھارت کی جانب سے پلواماحملوں کے ڈوزیئر میں کوئی ایکشن ایبل ثبوت نہیں، پلواماحملےمیں کوئی نان اسٹیٹ ایکٹرتک شامل نہیں تھا۔

بھارت کی پلواماحملےکراکےملبہ پاکستان پرڈالنےکی منصوبہ بندی تھی

حکومتی ذرائع نے کہا بھارت کی پلواماحملےکراکےملبہ پاکستان پرڈالنےکی منصوبہ بندی تھی، عالمی برادری نےکشیدگی کم کرنےمیں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور عالمی سطح پرپاکستان کاامیج بہترہورہاہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  راجستھان کےراستےپاکستان پرحملےکیساتھ میزائل حملوں کابھی منصوبہ تھا، میزائل حملوں میں پاکستان کے 8 سے 9 مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی تھی، پاکستان کی جانب سے بھی جواباً9 سے زائد مقامات کو ٹارگٹ کرلیاگیا تھا۔

  راجستھان کےراستےپاکستان پرحملےکیساتھ میزائل حملوں کابھی منصوبہ تھا

حکومتی ذرائع نے کہا پاکستان کو دشمن کےناپاک عزائم کی انٹیلی جنس معلومات مل چکی تھیں،  پاکستان کوبعض دوست ممالک نے بھی انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔

ذرائع نے مزید کہا بھارت پاکستان کےایئربیسز کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہاتھا بھارت کی جانب سےکراچی اوربہاولپورٹارگٹ تھے، بھارت کیساتھ اسرائیل اورایک عالمی طاقت بھی شامل تھی۔

بھارت کی جانب سےکراچی اوربہاولپورٹارگٹ تھے

واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔ْ

Comments

- Advertisement -