تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے امن مشقوں کا آغاز، 3 ہزار فوجی شریک

ماسکو: شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے امن مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے، امن مشقوں میں 8 رکن ممالک کے 3 ہزار فوجی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے امن مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے، امن مشقوں میں 8 رکن ممالک کے تین ہزار فوجی حصہ رلے ہیں، پہلی بار امن مشقوں میں پاکستان، بھارت کے فوجی دستے شریک ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی دستہ 80 جوانوں پر مشتمل ہے جبکہ بھارت کے تقریباً 200 فوجی امن مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، امن مشقوں میں چین کے دستے کی تعداد 600 سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ امن مشقوں میں ایس سی او کے رکن ممالک روس، جمہوریہ کرغیزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ امن مشقیں ایس سی او کے چین میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے تین ماہ بعد منعقد ہورہی ہیں، ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، امن مشقیں دس روز تک جاری رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -