تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت: کرونا کیسز میں اضافہ، ہفتے میں‌ 48 گھنٹے کرفیو کا اعلان

نئی دہلی / ممبئی: بھارت میں کرونا کی تغیر شدہ قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف علاقوں میں ہفتے ، اتوار کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں جمعے کی رات سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ ارویندر کیجری وال نے کہا کہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ویک اینڈ پر شاپنگ مالز ، جم آڈیٹوریم بند رہیں گے البتہ ضروری خدمات جاری رہیں گی ، ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہو گی ۔

دوسری جانب ریاست مہاشٹرا کی حکومت نے بھی کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر روزانہ رات اور ہفتے میں دو روزہ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کرفیو پر عمل درآمد کے لیے دو لاکھ سے زائد اہلکاروں کو گلیوں، سڑکوں، شاہراہوں پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں سے کرفیو اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ و قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا سے ایک کروڑ 40 لاکھ 74ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -