نئی دہلی: بھارتی حکومت نے گوتم بمباوالے کی جگہ اجے بساریہ کو پاکستان میں ہائی کمشنرتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی حکومت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کی جگہ اجے بساریہ کو نیا ہائی کمشنر مقرر کردیا۔ بھارتی حکام کے مطابق اجے بساریہ اکتوبر میں اپنا نیاعہدہ سنبھالیں گے۔
بھارتی اخبار ٹائمزآف انڈیا کے مطابق چین میں تعینات سفیر وجے گوکھلے کو سیکریٹری اکنامک افیئرز ساؤتھ بلاک کے عہدے پر مقررکیا جارہا ہے جس کے بعد چین میں ان کی جگہ گوتم بمباوالا کو تعینات کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سےپاکستان میں تعینات کیےگئے نئے ہائی کمشنر اجے بساریہ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے 1999 سے2004 تک سیکریٹری رہے ہیں۔
گوتم بمباوالا پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر نامزد
واضح رہے کہ 24 ستمبر 2015 کو بھارتی حکومت نے گوتم بمباوالا کو پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرنامزد کیا تھا۔