تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بھارت:عالمی دوا ساز کمپنی کو کورونا ویکسین برآمد کرنے کی منظوری

بھارتی ڈرگز  ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی دواساز کمپنی کو اسپوتنک ویکسین  کی10 کروڑ خوراکیں برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق عالمی دوا ساز کمپنی ووکہارٹ نے کہا ہے کہ اسے سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے اسپوتنک ویکسین کی مجموعی طور پر دس کروڑ خوراکیں برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

کمپنی نے یہ اطلاع ایک ریگولیٹری فائلنگ میں دی جس میں کمپنی نے بتایا کہ اسے سی ڈی ایس سی او سے اسپوتنک لائٹ کی 8 کروڑ اور اسپوتنک وی کمپونینٹ فرسٹ ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ووکہارٹ کمپنی کے مطابق سی ڈی ایس سی او (ویسٹ زون) اورنگ آباد اسٹیٹ ایف ڈی اے کے ڈرگ انسپکٹرز اور سی ڈی ایل کسولی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر اورنگ آباد کے والوج اور شیندرا میں ووکہارٹ کے ویکسین پروڈکشن پلانٹس کا معائنہ کرنے کے بعد ویکسین برآمد کرنے کی منظوری دی۔

کمپنی نے بتایا کہ اورنگ آباد میں اس کی جدید ترین خودکار مینوفیکچرنگ کمپنی اعلیٰ معیار کے انجکشن مصنوعات تیار کرتی ہے۔

کمپنی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ گمیلیہ نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیملوجی ومائیکرو بائیولوجی سے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مبنی اسپوتنک وی اور اسپوتنک لائٹ کی تیاری اور سپلائی کے لیے رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ اور این ایس او ہیلتھ کیئر کے ساتھ ویکسینز کی تیاری اور فراہمی کے لے روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ سے ایک معاہدہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -