پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ یواین قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی محاصرہ اورتلاشی قابل مذمت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیراوراندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کر رہا ہے بھارت مسائل توجہ ہٹانےکیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کااستعمال کررہا ہے بھارت پاکستان کےخلاف بلیم گیم کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان امن پسندہےلیکن کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے گا بالاکوٹ میں بھارتی غلط فہمی پر پاکستان کا ردعمل یاد رکھنا چاہیے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی بندکرے بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور محاصرہ بندکرے اور یواین قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔