تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارتی جارحیت، ایل او سی پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی

راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی.

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نو کوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں کو نشانہ بنایا گیا اور مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو شہریوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی.

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں میں شکیل، انوربیگ، منیراحمد، ذیشان، رفیق اور ایک خاتون نسرین شامل ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ شہید ہونے والی خواتین میں سمیرا یونس اور مریم شامل ہیں.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ کردیں جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں.

Comments

- Advertisement -