بھارت (12 فروری 2026): ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید کی جانے والی تاریخی بابری مسجد کی طرز پر نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں مرشد آباد ضلع میں ایودھیا میں شہید کی جانے والی تاریخی بابری مسجد کی طرز پر ایک نئی مسجد کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے اور گزشتہ روز اس کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا۔ نئی مسجد شہید بابری مسجد جیسی ہی تعمیر کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ٹی ایم سی ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے بیل ڈانگا کے علاقے میں اینٹ رکھ کر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ مسجد کی تعمیر پر آنے والے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 55 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور مسجد کی تعمیر 2 سال میں مکمل ہو گی۔
سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد وہاں پر موجود تھی اور متعدد افراد اس موقع پر اپنے سروں پر اینٹیں رکھ کر تعمیراتی جگہ پر پہنچے۔
ہمایوں کبیر نے پچھلے سال 6 دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر اس مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ اب انہوں نے اپنی سیاسی جماعت جے یو پی کے ذریعے ٹی ایم سی اور بی جے پی دونوں کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اگرچہ انہوں نے بورڈ کے امتحانات کی وجہ سے اپنی 235 کلومیٹر طویل "بابری یاترا” کو ملتوی کر دیا ہے، لیکن وہ پیدل مارچ کے ذریعے لوگوں کو اس پروجیکٹ سے جوڑنا جاری رکھیں گے۔ مسجد کے لیے فنڈ ریزنگ بھی زوروں پر ہے اور ابتدائی دنوں میں ہی لاکھوں روپے جمع ہو چکے ہیں۔
مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں بدھ کے روز ایک مسجد کی تعمیر شروع ہوئی جو ایودھیا میں بابری مسجد کی ہو ۔ بہو نقل ہوگی ۔ یہ مسجد بیلڈنگا کے ریجی نگر میں تعمیر کی جا رہی ہے۔
مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جنتا اُنان پارٹی (جے یو پی) کے سربراہ اور ٹی ایم سی کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بھاری بھیڑ جمع تھی ، اور کئی حامی اپنے سروں پر اینٹیں لے کر تعمیراتی جگہ پر پہنچے ۔
ہمایوں کبیر نے صاف کہا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر ان کے مذہبی عقیدے کا حصہ ہے۔ ساتھ ہی اعلان کیا کہ مسجد 50 سے 55 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ کبیر کے مطابق مسجد کا عظیم الشان داخلی دروازہ 14 میٹر اونچا ہوگا اور اس پر تقریباً 5 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
ہمایوں کبیر نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے یہ کام اگلے دو سالوں میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ اپنے مذہب پر عمل کرنے میں آزاد ہیں اور وہ اسلام کے نام پر کسی کی مخالفت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب بی جے پی نے اسے ووٹ بینک کی سیاست قرار دیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا بھی اس پر سخت بیان آیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر اب قیامت تک کبھی نہیں ہوگی۔
بابری مسجد کو قیامت تک دوبارہ بننے نہیں دیں گے، بھارتی وزیراعلیٰ کا اشتعال انگیز بیان
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


