جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت اور بنگلادیش کے کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی سیاست انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ تک بھی پہنچ گئی ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا۔

مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بھارت اور بنگلادیش کرکٹ میں کشیدگی برقرار ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم بھارت میں کھیلنے سے انکار کر چکی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے۔

 اس سے پہلے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھی میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملائے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ آئی سی سی کےدو رکنی وفد کو ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔

آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینیئر ایگزیکٹو شامل تھے۔

بنگلادیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزہ جاری کیا۔آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں