جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت، بنگلہ دیش ٹیسٹ کل: کانپور اسٹیڈیم کی بالکنی کسی بھی وقت گر سکتی ہے؟ بھارتی میڈیا کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کانپور میں کھیلا جائے گا مگر اسٹیڈیم کی حالت انتہائی خستہ اور انسانی زندگیوں کے لیے خطرناک ہو چکی ہے۔

بھارت اپنے کرتوتوں سے خود کو کرکٹ کی سپرپاور ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کے اپنے ملک میں اسٹیڈیم کی کیا حالت ہے اس کا بھانڈا ان کے میڈیا نے پھوڑ دیا۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے گرین پارک کانپور اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے تاہم اس اسٹیڈیم کی حالت زار یہ ہے کہ وہاں کوئی انٹرنیشنل میچ تو کیا لوکل میچ منعقد کرنا بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا نے کانپور اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اسٹیڈیم کی بالکنی کسی بھی وقت گر سکتی ہے اور اترپردیش کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے اس کی حالت زار سے اسٹیڈیم انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم کی بالکونی ’’سی‘‘ خطرناک ہے، جہاں مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی نہیں بیٹھ سکتے۔ اگر مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی بیٹھے تو بالکونی گر سکتی ہے۔

اسٹیڈیم انتظامیہ نے اسی خدشے کے پیش نظر بالکونی سی کے ٹکٹ گنجائش سے آدھے فروخت کیلیے رکھے ہیں۔ بالکونی کی گنجائش 4 ہزار 800 افراد کی ہے جبکہ 1700 ٹکٹ بیچے جائیں گے۔

تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بالکنی اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ اگر 50 افراد نے بھی وہاں اچھل کود کی تو بالکنی گرسکتی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ وی آئی پی اسٹینڈ کے قریب فلڈ لائٹس کے 8 بلب بھی خراب ہیں جب کہ کانپور میں ہمیشہ روشنی کا مسئلہ رہا ہے اور آلودگی کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوتی ہے ایسے میں یہاں شام کے وقت میچ دیکھنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

دوسری جانب میچ کے آغاز سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کے کیخلاف اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں۔

ہندو انتہا پسند بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پیچھے پڑ گئے، ٹی 20 میچ کے دن ہڑتال کا اعلان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں