پیر, جون 15, 2026
اشتہار

بھارت کا پاکستان سے دوطرفہ کھیلوں کی سیریز کھیلنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ کھیلوں کی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف عالمی ایونٹس میں ہی آمنا سامنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف براہِ راست کھیلوں میں حصہ لینے کی حامی نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارتِ کھیل نے مختلف کھیلوں کی تنظیموں، اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس اتھارٹیز کو اس حوالے سے پیغام پہنچا دیا ہے۔

بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی سرزمین پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی دوطرفہ سیریز کی میزبانی نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنی ٹیموں کو پاکستان بھیجے گا۔

بیان کے مطابق دوطرفہ مقابلوں کے حوالے سے بھارتی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

بھارت کا عالمی ایونٹس کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے ایونٹس میں شرکت کا فیصلہ بین الاقوامی اسپورٹس اداروں کی پالیسی اور کھلاڑیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اسی طرح اگر بھارت کسی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا تو پاکستانی ٹیموں کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی کیونکہ یہ عالمی کھیلوں کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں