تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارت:‌ نامور کمپنی کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر پابندی عائد

نئی دہلی: بھارت کے مرکزی بینک نے نئے صارفین کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے پر پابندی عائد کردی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے دیگر بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ گھریلو صارفین کے لیے ماسٹر کارڈ کے نئے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ جاری نہ کریں۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے یہ پابندی ماسٹر کارڈ کی جانب سے ڈیٹا اسٹوریج قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ماسٹر کارڈ کمپنی کو بھارت میں ادائیگیوں کے اعداد و شمار محفوظ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر کمپنی نے عمل درآمد نہیں کیا‘۔

مرکزی بینک کے مطابق ماسٹر کارڈ کمپنی نے اپریل 2018 میں قانون کی خلاف ورزی کی جس پر اُسے جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا اور ہدایت کی گئی تھی کہ بھارت میں ہونے والی تمام ادائیگیوں کو یہیں محفوظ کیا جائے تاکہ ریگولیٹر کو ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوسکے۔

بھارت کی جانب سے عائد ہونے والی پابندی پر ماسٹر کارڈ نے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

مرکزی بینک کی ہدایت پر نجی بینکس اور کمپنی کو ہدایت کی گئی کہ وہ 22 جولائی سے صارفین کو نئے ڈیبٹ، کریڈٹ یا پری کارڈ جاری نہ کریں۔ مرکزی بینک کے اس فیصلے سے ماسٹر کارڈ کے موجودہ صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔

بینک کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ ماسٹر کارڈ کو جواب کے لیے کافی وقت اور موقع فراہم کیا گیا مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا، جس کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -