اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

’بریلی میں مسلمانوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (2 اکتوبر 2025): اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے خاندان نے بریلی میں مسلمانوں کیخلاف مظالم بند نہ کرنے پر حکام کو متنبہ کر دیا ہے۔

سنی بریلوی مسلک کے بانی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے خاندان کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بریلی میں مسلمانوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر پولیس کی دہشت اور بلڈوزر کارروائی نہ روکی گئی تو پھر ٹھوس فیصلہ کیا جائے گا۔

مودی سرکار کی مسلم اکثریتی علاقوں میں بلڈوزر پالیسی کے خلاف اعلٰی حضرت خاندان کی جانب سے مشترکہ بیان میں بریلی کے شہریوں کو صرف مسلمان ہونے کی وجہ اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ بیان میں مسلمانوں پر طمنچہ، پٹرول بم اور تیزاب کی بوتلوں سے حملوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس رسی کو ’’سانپ‘‘ بنا رہی ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں اعلیٰ حضرت کے خاندان کا مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے گھروں کی غیر قانونی مسماری کی جا رہی ہے۔ بیگناہ مسلمانوں کو گرفتار کر کے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچیوں کو ہراساں جب کہ بچوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس مساجد کو بھی نہیں چھوڑ رہی اور چھاپوں کے دوران امام اور موذن کو ہراساں کرنے کیا جا رہا ہے اور کئی مساجد میں دھمکیاں دے کر نماز کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے، جو مذہبی آزادی کے برخلاف ہے۔ پولیس نماز کے وقت اور طریقہ پر بھی اعتراض کر رہی ہے۔ اس اقدام نے بریلی کے مسلمان خوفزدہ اور بھارت سمیت دنیا بھر کے سنی مسلمانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

خاندانِ اعلیٰ حضرت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ناجائز بلڈوزر آپریشن، انکی گرفتاری، پولیس چھاپوں کو فی الفور بند کیا جائے۔ بے گناہ مسلمانوں پر درج مقدمات فوری طور پر واپس لے کر انہیں رہا کیا جائے۔ اگر یہ مطالبات فوری طور پر نہ مانے گئے تو جلد کوئی ٹھوس فیصلہ کیا جائےگا۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں