The news is by your side.

Advertisement

پہلا ٹی 20: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی، سوریا کمار یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جے پور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، بھارت نے 165 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

بھارت نے فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، مارٹن گپٹل اور مارک چیپ مین کی نصف سنچریاں بھی کیوی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

سوریا کمار یادیو نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لوکیش راہول نے 15 اور رشبھ پنت نے 17 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے دو، ٹم ساؤتھی اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کیوی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے، مارٹن گپٹل نے 70 اور مارک چیپ مین نے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور روی چندر ایشون نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں