انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، تیسرے کوارٹر تک قومی ٹیم کو برتری حاصل تھی لیکن آخری کوارٹر میں بھارت نے دو گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔
بھارت نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عدیل، فرحان اسلم اور عزیر نے گول کیے۔
یہ پڑھیں: پاکستان انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے گروپ راؤنڈ میں پاکستان نے گروپ بی میں ٹاپ کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جب کہ بھارت گروپ اے میں دوسرے نمبر پر رہا تھا۔
پاکستان نے بنگلادیش کو پانچ کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی
یاد رہے کہ فائنل میں بھارت اور جاپان کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی۔


