تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: معمولی بات پر تلخ کلامی، بزرگ کو چھت سے پھینک دیا

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں معمولی بات پر بزرگ شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی دہلی کے فلور مارکیٹ علاقے میں دھرمپال نامی شخص نے جب اے سی کی گرم ہوا کے خلاف احتجاج کیا تو پڑوسیوں نے گھر میں گھس کر پہلے بزرگ والد پر تشدد کیا اور پھر انہیں چھت سے نیچے پھینک دیا جس سے بزرگ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پڑوسیوں نے احتجاج کرنے پر دھرمپال کے بیٹے پر بھی چاقو سے حملہ کیا اور اس پر تشدد بھی کیا جس سے بیٹا بھی نیم مردہ حالت میں پہنچ گیا۔

علاقہ مکین نے دونوں کو قریبی ہیڈ گوار اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے دھرمپال کو مردہ قرار دے دیا جبکہ زخمی بیٹے کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا۔

تھانہ فلور مارکیٹ نے اس معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -