پیر, جون 8, 2026
اشتہار

7 سالہ بچہ لفٹ میں پھنس کر دم گھٹنے سے چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

پونے(20 مئی 2026): بھارت کے شہر پونے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنس جانے کے باعث 7 سالہ بچہ دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دردناک واقعہ پونے کے سنہا گڑھ روڈ کے علاقے میں قائم ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ بچہ شیونش شیلیش دھت معمول کے مطابق رات تقریباً 10 بجے کے قریب سوسائٹی کے احاطے میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہ عمارت کی لفٹ میں داخل ہوا اور اوپر جانے کے لیے بٹن دبایا۔

بٹن دبانے کے بعد لفٹ چلنا شروع ہوئی تاہم وہ دوسری منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی اچانک راستے میں رک گئی، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ اندر ہی پھنس گیا۔ جب شیونش کافی دیر تک گھر واپس نہیں لوٹا تو اہلخانہ کو تشویش ہوئی، جس پر انہوں نے عمارت کے دیگر رہائشیوں کے ساتھ مل کر بچے کی تلاش شروع کی۔

کافی تلاش کے بعد جب بچے کے لفٹ میں پھنسے ہونے کا شبہ ہوا تو فوری طور پر مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جب لفٹ کا دروازہ کھولا تو اندر سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بچے کی موت لفٹ میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پھنسے رہنے اور آکسیجن کی کمی کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی حادثاتی موت کی رپورٹ درج کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں