منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

دوطرفہ سیریز میں بھارت کی سی ٹیم بھی ہمیں جیتنے نہ دے، سابق کرکٹر کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد کامران اکمل نے کہا ہے کہ دوطرفہ سیریز نہیں ہوتی اگر ہوتی تو بھارت کی سی ٹیم بھی ہمیں جیتنے نہ دے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اتنی صلاحیت نہیں کہ ٹاپ 5 میں شامل کیا جائے، میچ سے یہی لگ رہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو ایسے ہی ہرانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہمارے بلے بازوں نے آج بیٹنگ کی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ آج کے میچ کی ہماری کوئی پلاننگ نہیں تھی

کامران اکمل نے کہا کہ بڑے میچ کا بڑا پریشر تھا، ہماری ٹیم گیم پلان کے مطابق نہیں کھیلی، بھارت کی کرکٹ ٹیم بہت بڑی ہے، بھارت کی ٹیم سامنے آئے تو ہمارے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب نے بولنگ بہت بہتر کی ہے، صائم ایوب سری لنکا کیخلاف بھی اسی طرح کی بول پر آؤٹ ہوچکا ہے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابراعظم کے پاس آج بہترین موقع تھا وہ پرانا بال بھی کھیلنا جانتے ہیں، جب 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تو میچ کو آرام سے آخر تک لیکرجانا چاہیے تھا۔

باسط علی نے کہا کہ شاداب خان، محمد نواز ویسے تو 15 بول کر 30 رنز بنا لیتے ہیں، آج کی بیٹنگ سے لگتا ہے کہ یہ ملک کےساتھ زیادتی ہے، مینجمنٹ میں جو لوگ ہیں انھوں نے پروفیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔

بھارت سے شرمناک شکست کا ذمہ دار کپتان سلمان علی آغا نے کسے ٹھہرایا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں